حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ روحانی کے سانحہ ارتحال پر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی نے تعزیتی پیغام بھیجا جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)کے سانحہ ارتحال پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، حوزہ علمیہ قم، اہل خانہ اور تمام عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
مرحوم کا تعلق ایک معزز خاندان سے تھا اور انہوں نے پوری زندگی مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں گزاری، آپ نے سالہا سال مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خدمت، کتابوں کی تالیف ، طلبا کی تربیت اور علوم اسلامی کی نشر و اشاعت میں گزاری۔
رضوان الله تعالی علیه و حشره الله مع اجداده الطاهرین المعصومین (علیهمالسلام)۔
۲۲جمادی الأولی ۱۴۴۴
دفتر آیتاللهالعظمی شبیری زنجانی